ابنا: انھوں نے مصر میں اعلی فوجی انتظامی کونسل کے مؤقف کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ مصری فوج سنجیدگي کے ساتھ عوامی مطالبات پر عمل شروع کئے ہوئے ہے اور ایران قریب سے مصر کے حالات پر نظر رکھے ہوئے ہے انھوں نے کہا کہ گذشتہ برسوں میں ایران اور مصر کے باہمی روابط میں کافی تیرگی تھی لیکن حسنی مبارک کے زوال کے بعد اب دونوں ممالک کے باہمی روابط کو فروغ دینا بہت ضروری ہے انھوں نے کہا کہ اسرائیل کے ساتھ حسنی مبارک کی حکومت کے روابط پر ایران نے ہمیشہ اعتراض کیا انھوں نے مصری عوام کے انقلاب کی مکمل حمایت کرتے ہوئے کہا کہ ایران میں کئي ملین ایرانیوں نے مصری عوام کی حمایت میں مظاہرے کئے۔ امانی نے مصر کی طرف سےایرانی فوجی کشتیوں کو نہر سوئیز سے عبور کرنےکی اجازت پر مصری فوجی حکومت اور مصری عوام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ایرانی فوجی کشتیوں نے مصری فوج کے شہیدوں کو خراج تحسین پیش کیا۔
۔۔۔۔۔۔
/110